میری اور خواجہ آصف کی آرمی چیف سے کوئی ون آن ون ملاقا ت نہیں ہوئی :احسن اقبال
23 ستمبر 2020 (17:15) 2020-09-23

اسلام آباد: رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال نے کہا ہے کہ میری اور خواجہ آصف کی آرمی چیف سے کوئی ون آن ون ملاقات نہیں ہوئی  ، شیخ رشید احمد اس حوالے سے غلط بیانی کر رہے ہیں۔

بدھ کو رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ میری آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ہے ، شیخ رشید احمد غلط بیانی کر رہے ہیں اور میاں نواز شریف کے نمائندے کی ملاقات کی بھی خبر درست نہیں ہے۔

انہوں نے صحافی کے سوال پر کہا کہ میری   آرمی چیف کے ساتھ کوئی ون آن ون  ملاقات بھی نہیں ہوئی ہے ۔


ای پیپر