سعودی عرب کا پاکستان سمیت تمام ممالک کے لیے عمرہ مرحلہ وار بحال کرنے کا اعلان 
23 ستمبر 2020 (09:35) 2020-09-23

  ریاض : سعودی عرب نےچار اکتوبر سے عمرہ اور زیارت کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ عمرہ مرحلہ وار بحال کیا جائیگا۔ اندرون مملکت سے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو عمرہ اور زیارت کی اجازت ہوگی ۔ 

سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ کے عہدیدار نے  منگل کو بیان میں کہا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب سے عمرہ اور زیارت کی ادائیگی کی اجازت نئے کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال کے پیش نظر سعودی قیادت نے عمرہ اور زیارت کی مرحلہ وار تدریجی اجازت دی ہے ۔ضروری حفاظتی پابندی کے ساتھ عمرہ اور زیارت کی جاسکے گی اور یہ اجازت مرحلہ  ہی ہوگی ۔۔ عمرے کی ادائیکی اور مسجد نبوی زیارت چار مرحلوں میں تدریجی طور پر دی جائیگی ۔ 

پہلا مرحلہ انشاء اللہ تعالی چار اکتوبر  سے شروع ہوگا ۔ اس مرحلے میں اندرون ملک سے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو عمرے کی اجازت ہوگی ۔ روزانہ  6 ہزار زائرین کو عمرہ کی ادائیگی کی اجازت دی جائیگی ۔ اور وہی تمام مسجد الحرام میںٰ داخل ہوں گے ۔۔ اس موقع پر حکومتی ایس او پیز کی مکمل  پابندی کرائی جائیگی ۔ دوسرے مرحلے کا آغاز 18 اکتوبر سے ہوگا۔ اس کے تحت سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو عمرہ ، زیارت  اور نمازوں  کی اجازت ہوگی ، روزانہ پندرہ ہزار عمرہ زائرین اور چالیس ہزار افراد مسجد الحرام میں نماز اد اکرسکیں گے ۔ 

مسجد نبوی کی گنجائش کے پچھتر فی صد تک نمازیوں کو جانے کی اجازت ہوگی ۔۔ تیسرے مرحلے کی شروعات یکم نومبر 2020 پندرہ ربیع الاول سے ہوگی ۔ اس دوران سعودی شہریوں  اور مملکت کے اندر اور باہر سے غیر ملکیوں  کو عمرہ ، زیارت اور نمازوں کی اجازت دی جائیگی ۔اس کا سلسلہ وائرس کے خاتمے یا اس کا خطرہ ختم ہوجانے کے اعلان کے تک چلے گا ۔۔ اس کے تحت روزانہ  20 ہزار زائر عمرہ کرسکیں گے اور ساٹھ ہزار کو مسجد الحرام میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ نماز اد اکرنے کا موقع  مہیا ہوگا، اسی تناسب سے مسجدنبوی میں حفاظتی  تدابیر کے ساتھ نماز ادا کی جاسکے گی ۔

بیرون مملکت سے عمرہ اور زیارت کی اجازت کا عمل  بھی تدریجی طور پر شروع کیا جارہاہے ۔۔ ایسے ملکوں کے باشندوں  کو عمرہ اور زیارت کے ویزے جاری کیے جائیں گے جن کی بابت وزارت صحت یہ فیصلہ دے گی کہ وہاں کورونا کی وبا  کے حولاے سے صحت کے لیے خطرات ختم ہوگئے ہیں ۔ چوتھے مرحلے کے تحت سعودی شہریوں ، مقیم غیر ملکیوں اور بیرون مملکت کے لوگوں کو عمرہ ، زیارت اورنمازوں  کی سو فیصد اجازت ہوگی ، یہ اجازت اس  وقت دی جائیگی ، جب متعلقہ حکام وبا کے خطرات ختم ہوجانے کا فیصلہ کرلیں گے ۔ وزارت حج و عمرہ  اعتمرنا  ایپ کے ذریعے عمرہ زیارت اور نماز کے عمل کو منظم کرے گا۔ اس حوالے وزارت صحت اور متعلقہ  حاکام کے مقرر کردہ صحت ضوابط اور پیمانے نافذ کیے جایئں گے ۔

وزارت داخلہ نے عمرہ ،نماز اور زیارت کرنے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حفاظتی تدابیر کی پابندی کریں ۔ صحت ضوابط کے تحت ماسک ، سماجی فاصلے اور اشیا کو نہ چھونے کا اہتمام کریں ، وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام کا کہناہے کہ سعودی عرب اندرون و بیرون مملکت سے زائرین کو عمرہ زیارت اور نماز کی محفوظ ادائیگی  کی خواہاں اور کوشاں ہے ۔ سعودی حکومت چاہتی ہے کہ تمام عبادتیں صحت خطرات سے پاک ماحول میں انجام دی جائیں ۔ 


ای پیپر