file photo

پاکستان کے دشمن ہم پر ہائبرڈ وار مسلط کر رہے ہیں، شاہ محمود قریشی
23 ستمبر 2020 (13:46) 2020-09-23

اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمن ہم پر ہائبرڈ وار مسلط کر رہے ہیں۔

وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دشمن عناصر پاکستان کو مختلف طریقوں سے کمزور کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال فروری میں دشمن کو مہم جوئی کا بھرپور طریقے سے جواب دیا گیا۔پاکستانی قوم اور اداروں نے اتحاد سے دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا. ان کا کہنا تھا کہ دشمن قوتیں انتشار پیدا کرکے ہمارے ملک میں انتشار پیدا کرنا چاہتی ہیں۔


ای پیپر