file photo

مریم نواز نے شہباز شریف کو اپنا دوسرا والد قرار دیدیا
23 ستمبر 2020 (13:17) 2020-09-23

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے چچا میاں شہباز شریف کی سالگرہ پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انھیں اپنا دوسرا والد قرار دیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں مریم نواز نے شہباز شریف کیلئے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس شخص کو سالگرہ مبارک جس نے قوم کی بے لوث خدمت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ میاں شہباز شریف کی حیثیت میرے لئے ہمیشہ دوسرے والد کی طرح رہے گی۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں شہباز شریف کیساتھ اپنی تصاویر شئیر کیں اور دلی وابستگی کا اظہار کیا۔


ای پیپر