شاہد آفریدی لاہور قلندرز کے کپتان
23 ستمبر 2019 (16:26) 2019-09-23

دبئی:قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی شاہد خان آفریدی کو لاہور قلندرز کا کپتان مقرر کر دیا گیا۔سابق آل رائونڈر دبئی میں ہونے والی ٹی 10 لیگ میں لاہور قلندرز کی کپتانی کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قلندرز کے مالک شاہد خان نے کہا کہ لاہور قلندرز پہلی مرتبہ ٹی 10لیگ میں شرکت کر رہی ہے جس کی بے حد خوشی ہے۔ شاہد آفریدی کرکٹ کا بڑا نام ہیں جن کی لاہور قلندرز میں شمولیت پر بہت خوش ہوں۔جب سے سنا ہے کہ ٹی 10لیگ اس مرتبہ ابو ظہبی میں کھیلی جا رہی بہت خوش ہوں۔ اس چھوٹے طرز کی کرکٹ کا مقصد شائقین کو تفریح فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی 10ایک الگ نوعیت کی کرکٹ ہے جس میں بلے بازوں کو پہلی گیند سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرنا پڑتا ہے۔ٹی 10لیگ کا تیسرا ایڈیشن شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا جس کی تیاریاں عروج پر ہیں۔یاد رہے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے ٹی10لیگ کو قانونی لیگ کا درجہ دے رکھا ہے۔


ای پیپر