فائل فوٹو

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی پوتی انتقال کرگئی
23 ستمبر 2019 (14:11) 2019-09-23

راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی پوتی ، شیخ شاکر شفیق کی بیٹی اور ایم این اے شیخ راشد شفیق کی بھتیجی کو سوگواران کی آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

نماز جنازہ میں مختلف سیاسی جماعتوں کے راہنماﺅں، اراکین پارلیمنٹ، تاجروں اور وکلاء سمیت زندگی کے ہر شعبے سے وابستہ ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ میں شریک ہونے والوں نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، ایم این اے شیخ راشد شفیق اور شیخ شاکر شفیق سے ملاقات کر کے ان سے اظہار تعزیت کی۔

نماز جنازہ کے بعد شیخ شاکر شفیق کی بیٹی کو جدید قبرستان کمیٹی چوک میں سپرد خاک کردیا گیا۔ شیخ شاکر شفیق کی بیٹی کی روح کے ایصال ثواب کیلئے آج نماز عصر کے بعد لال حویلی میں قرآن خوانی ہوگی جبکہ نماز مغرب کے بعد اجتماعی دعائے مغفرت ہوگی۔


ای پیپر