جائیداد کے تنازعہ پر بیٹے نے ماں ٗ بھائی اور بھابی کو قتل کر دیا
23 ستمبر 2019 (11:10) 2019-09-23

لاہور:لاہور میں نوجوان نے جائیداد کے تنازعہ پر ماں ، سگے بھائی اور بھابی کو مبینہ طور پر فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے بینکرز سوسائٹی میں ملزم محمد علی کا اپنی ماں گلشن بی بی اور بھائی حماد کے ساتھ مبینہ طور پر جائیداد کی تقسیم کے تنازعہ ہوا جس پر اس نے طیش میں آ کر ان پر فائرنگ کر دی ، جس کے نتیجے میں ملزم کی ماں اور بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔واردات کے وقت ملزم کی بھابی لبنی نے بھاگ کر جان بچانے کی کوشش کی لیکن ملزم نے انہیں گاڑی میں ہی بھون ڈالا اور فرار ہوگیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور فرانزک کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچی جنہوں نے شواہد اکھٹے کیے اور لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کیں۔ڈی ایس پی کاہنہ کے مطابق ملزم کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جلد ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔پولیس کے مطابق مقدمہ 302_کی دفعات کے تحت نشتر کالونی تھانہ میں درج کیا گیا ۔


ای پیپر