فوٹو بشکریہ فیس بک

عمران خان آج امریکی صدر سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے
23 ستمبر 2019 (10:18) 2019-09-23

نیویارک: وزیر اعظم عمران خان آج نیویارک میں مصروف ترین دن گزاریں گے۔ آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے اور مسئلہ کشمیر پر بات چیت کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان سے امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے پاک امریکا تعلقات کے فروغ کیلئے سینیٹر گراہم کے کردار کو سراہا، عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاؤن سے انسانی بحران نے جنم لیا، بھارتی اقدام خطے کے استحکام کیلئے خطرہ ہے، امریکا مسئلہ کشمیر کے حل میں مثبت کردار ادا کرسکتا ہے۔

امریکی جوڈیشری کمیٹی کے چیئرمین لنزے گراہم نے کہا پاکستان امریکا شراکت داری دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے، افغانستان میں امن و مفاہمت کیلئے پاکستان کا کردار اہم ہے۔


ای پیپر