فوٹوبشکریہ فیس بک

پاکستان کے ساتھ مذاکرات صحیح نہیں، مودی سرکار کا فیصلہ درست ہے: بھارتی آرمی چیف
23 ستمبر 2018 (17:07) 2018-09-23

نیو دہلی: بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے کہا ہے کہ ایسے ماحول میں پاکستان کے ساتھ مذاکرات صحیح نہیں، مودی سرکار کا فیصلہ درست ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ مذاکرات اور دہشت گردی ایک ساتھ نہیں چل سکتے، پاکستانی حکومت کچھ ایسا کرکے دکھائے کہ ہمیں یقین آجائے کہ ان کی جانب سے دہشت گردی کو بڑھاوا نہیں دیا جا رہا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جنرل بپن راوت نے دھمکی آمیز بیان میں کہا تھا کہ پاکستان کو درد محسوس کرانے کا وقت آگیا ہے، پاکستان کو اس کی زبان میں ہی جواب دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی کارروائی میں ہمیشہ سرپرائز ہوتا ہے، بھارتی آرمی چیف نے پاکستان پر الزام لگایا کہ پاکستان وہی کر رہا ہے جو کرتا آیا ہے۔

 


ای پیپر