فوٹوبشکریہ فیس بک

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
23 ستمبر 2018 (16:14) 2018-09-23

دبئی: ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے مابین سنسنی خیز مقابلہ آج ہو رہا ہے، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک میچ کھیلا جا چکا ہے جس میں بھارت نے قومی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد باآسانی شکست دی تاہم گرین شرٹس آج شکست کا بدلہ لینے کا عزم لیے میدان میں اتریں گے۔

آج کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کا مقابلہ افغانستان سے ہوگا اور دونوں میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے شروع ہوں گے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا اہم ترین میچ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اور دونوں ٹیمیں ہی جیت کے لیے پرعزم ہیں۔


ای پیپر