فوٹوبشکریہ فیس بک

سعودی عرب کے قومی دن پر وزیراعظم کی سعودی حکومت کو مبارکباد
23 ستمبر 2018 (10:53) 2018-09-23

اسلام آباد: سعودی عرب کے قومی دن پر وزیراعظم عمران خان کی سعودی حکومت اور عوام کو مبارکباد ۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب کی تعمیر و ترقی اور استحکام ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے۔ سعودی عرب کی مضبوطی عالم اسلام کی مضبوطی ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ مشکل کی ہر گھڑی میں سعودی عرب نے پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ سعودی عرب کے حالیہ دورے سے دو طرفہ تعاون کا نیا باب روشن ہوا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے خادم الحرمین شریفین کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا گیا۔


ای پیپر