Source : Yahoo

 لاہور کا گورنر ہاﺅس دیکھنے والوں کیلئے خصوصی ہدایت
23 ستمبر 2018 (00:11) 2018-09-23

لاہور: گور نر ہاﺅس لاہور کی انتظامیہ نے شہر یوں کےلئے (اتوار ) انٹری کے شیڈول میں تبدیلی کر دی ‘کھانے پینے کی اشیاءلانے پر بھی مکمل پابندی عائد کردی گئی جبکہ 12بجے دن سے2بجے تک شہروں کی انٹری بھی بند رہے گی ۔

گور نر ہاﺅس کے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر ہاس کا مخصوص حصہ ہر اتوار کو صرف فیملیز کیلئے کھولا جائے گا، گورنر ہاس صبح9سے12پھر دوپہر2سے شام5بجے تک کھلا رہے گا۔

یہاں صرف فیملیز کو داخلہ کی اجازت ہوگی، عوام شناختی کارڈ ساتھ لائیں، گورنرہاس کی سیر کیلئے آنے والی فیملیز کھانے پینے کی اشیااپنے ہمراہ ہرگز نہ لائیں، گورنر ہاس قومی اثاثہ ہے اس کی دیکھ بھال ہم سب کی ذمہ داری ہے،فیملیز دوران سیر صفائی کا خاص خیال رکھیں، پارکوں اور دیگر مقامات پر کچرہ نہ پھینکیں، اس کے علاوہ پودوں اورپھولوں کی حفاظت کی جائے۔


ای پیپر