ملک میں مہنگائی میں اضافے کا رجحان مسلسل جاری
23 اکتوبر 2020 (21:45) 2020-10-23

اسلام آ باد:  ملک میں مہنگائی میں اضافے کا رجحان مسلسل جاری ہے اور صرف ایک ہفتے میں 14 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب  فراہم کئے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 8.76 فیصد رہی،رواں ہفتے مہنگائی میں 0.23 فیصد کی کمی ہوئی، ،رواں ہفتے 14 اشیاء  کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔11 اشیاء  کی قیمتوں میں کمی اور 26 اشیاء  کی قیمتیں مستحکم رہیں، پیاز کی فی کلو قیمت میں 4.75 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،  زندہ مرغی کی فی کلو قیمت  1.49اور آٹا کی قیمت میں 1.31 فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ  ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 8 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 دہی، انڈے، آلو، تازہ دودھ اور خشک دودھ بھی مہنگے ہوئے۔ ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 8.76 فیصد رہی،رواں ہفتے 14 اشیاء  کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے،  11 اشیاء  کی قیمتوں میں کمی اور 26 اشیاء  کی قیمتیں مستحکم رہیں، پیاز کی فی کلو قیمت میں 4.75 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

 زندہ مرغی کی فی کلو قیمت  1.49اور آٹا کی قیمت میں 1.31 فیصد کمی ہوئی ہے۔چینی0.39فیصد، گڑ1.26فیصد ، دال مونگ1.03فیصد، لہسن0.14فیصد، دال ماش0.02فیصد ،  اور ٹوٹا باسمتی چاول کی قیمت میں 0.23فیصد کمی ہوئی  جبکہ  ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 8 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،  دہی، انڈے، آلو، تازہ دودھ اور خشک دودھ بھی مہنگے ہوئے۔


ای پیپر