پاکستان میں کورونا سے مزید 13افراد جاں بحق،736نئے کیس رپورٹ
23 اکتوبر 2020 (08:28) 2020-10-23

اسلام آباد:عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں کورونا وائرس کے736 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 26 ہزار 216 ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹے کے دوران 13افراد جاں بحق ہوگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے کورونا کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں جس کے مطابق ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران  28ہزار 534 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 736افراد میں وائرس کی تصدیق ہو گئی۔

ملک بھر میں اس وقت متاثرین کی تعداد 3لاکھ، 25ہزار، 480 ہو گئی ،3لاکھ 9ہزار 136 کورونا کو شکست دیکر صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 329 اور سندھ میں 2 ہزار 591 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 267، اسلام آباد میں 205، بلوچستان میں 148، ‏گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 85 ہو گئی ہے۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 18 ہزار 578 ہوگئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ 2 ہزار 253، سندھ میں ایک لاکھ 42 ہزار 917، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 886، بلوچستان میں 15 ہزار 767، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 127 اور آزاد کشمیر میں 3 ہزار 688 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان کے 735 ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔

ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔


ای پیپر