آخری صدارتی مباحثہ،ٹرمپ نے بھارت کو غلیظ، گندہ اور بیہودہ قرار دیدیا
23 اکتوبر 2020 (08:19) 2020-10-23

واشنگٹن:امریکی صدارتی امیدواروں میں آخری مباحثہ،دونوں حریفوں کے ایک دوسرے پر لفظی وار، ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ جوبائیڈن فیملی نے چین، روس اور یوکرین سے پیسہ لیا، جوبائیڈن کو ساڑھے 3 ملین ڈالر روس سے ملے۔امریکی صدارتی انتخابات کی بحث کے دوران ڈونلڈٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو آئینہ دکھا دیا۔

ٹرمپ اور جو بائیڈن کے درمیان آخری صدارتی مباحثہ گزشتہ روز ہوا جس میں امریکی صدر نے بھارت کو غلیظ، گندہ اور بے ہودہ قرار دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ میں سیاسی پارہ ہائی ہوگیا اور آخری مباحثے میں صدارتی حریفوں  نے ایک دوسرے پر تابڑتوڑحملے کئے۔مباحثے میں امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ میں کورونا سے اموات کی ذمہ داری لیتا ہوں،چین سے آئے وائرس سےلڑنے کی ہرممکن کوشش جاری ہے،ہمیں سکول کھولنے ہوں گے، قوم کو بند کر کے نہیں رکھ سکتے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ جوبائیڈن کی نائب صدارت کےدور میں ان کےبیٹےاوربھائی امیرہوگئے،روس ،سعودی عرب کوتیل کی پیداورمیں کٹوتی پرآمادہ کیا،آج تیل کی صنعت بہت اچھی چل رہی ہے،میری پالیسی کی وجہ سےچین نے مصنوعات پر امریکہ کواربوں ڈالر ٹیکس دیا،جوبائیڈن روایتی سیاستدان ہیں میں نہیں،اسی لیےصدربنا،آئندہ بھی یقینی بناؤں گاکہ چین عالمی اصولوں کےمطابق چلے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ سابق صدراوباما سمجھتے تھے شمالی کوریا سے جنگ ہوگی،شمالی کوریا سے کوئی مسئلہ نہیں ،کم جونگ ان سے دوستی ہے،میرے اکاؤنٹس کا آڈٹ ہورہا ہے،روس جوبائیڈن کوبہت رقم دےرہا ہے،ای میلز نے ظاہر کردیا،جوبائیڈن کےبھائی نے عراق سے کئی ملین ڈالربنائے، جوبائیڈن  کی حکومت آگئی تو سٹاک مارکیٹ بیٹھ جائے گی،جوبائیڈن نے سیاہ فاموں کو سپر شکاری کہاتھا،کوروناوبا اب دورہوتی جارہی ہے،چند ہفتوں میں ویکسین آجائےگی میں نےبھی استعمال کی ہے ،جبکہ روس انتخابات میں میری شکست چاہتاہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ اگرروس اوریوکرائن سےمتعلق الزامات درست ہیں توجوبائیڈن کرپٹ ہیں،میں سب سے کم نسل پرست ہوں،میں نے سیاہ فام کمیونٹی کےافرادکےلیےبہت کام کیے جبکہ سولر،ونڈانرجی سے امریکی انڈسٹری کونہیں چلایاجاسکتا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے الزامات کے جواب میں مخالف امیدوار جوبائیڈن نے کہا کہ اموات کی ذمہ داری لینے کے بعد ٹرمپ کے پاس صدر رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہا،ہم اقتدار میں آکر اس وبا کا خاتمہ کریں گے۔

ٹرمپ چین کو پیسے دے رہے ہیں، میرا وہاں کوئی کاروبار نہیں،جو بھی الیکشن میں مداخلت کرے گا اسے قیمت چکانا پڑے گی۔


ای پیپر