نواز شریف کے پلیٹ لیٹس پھر خطرناک حد تک گر گئے
23 اکتوبر 2019 (20:46) 2019-10-23

لاہور :لاہور کے سروسز ہسپتال میں زیر علاج سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پلیٹ لیٹس ایک دفعہ پھر خطرناک حد تک گر گئے ۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 29ہزار سے کم ہو کر دوبارہ 7ہزار پر آگئی ،اس سے قبل سابق وزیر اعظم کے پلیٹ لیٹس 2ہزار تک بھی گر گئے تھے ،اب دوبارہ میاں نواز شریف کو پلیٹ لیٹس یونٹ لگایا گیا اور میڈیکل بورڈ کی معاونت کیلئے ایک ڈاکٹر اسلام آباد اور ایک کراچی سے بلا لیا گیا ہے ۔


ای پیپر