پارلیمنٹ ہائوس کی تاریں چوہے کھا گئے
23 اکتوبر 2019 (17:34) 2019-10-23

اسلام آباد: پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم کے سائونڈ ریکارڈنگ سسٹم کی تاریں چوہے کھا گئے جس کے باعث سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی کا اجلاس بغیر سائونڈ ریکارڈنگ کے جاری رہا،جبکہ دوسری قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے لیئے کمرہ تبدیل کیا گیا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی کا اجلاس چیئرمین سینیٹر مظفر حسین شاہ کی صدارت میں ہوا، اجلاس کے دوران چیئرمین کمیٹی نے انکشاف کیا کہ ریکارڈنگ سسٹم کی تاریں چوہے کھا گئے ہیں، جس کے بعد کمیٹی کا اجلاس بغیر ریکارڈنگ کے ہی جاری رہا، اسی کمیٹی روم میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن کا اجلاس بھی شیڈول تھا تاہم سائونڈ ریکارڈنگ سسٹم کی تاریں کاٹے جانے کی وجہ سے ایوی ایشن کمیٹی کا اجلاس دوسرے کمیٹی روم میں شفٹ کرلیا گیا۔


ای پیپر