کوئی بھوکا نہ سوئے ٗ یہی فلاحی ریاست ہے : مراد سعید
23 اکتوبر 2019 (17:08) 2019-10-23

اسلام آباد : وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں 1275کلومیٹر سڑکیں بنائیں گے‘ نیشنل ہائی وے اتھارٹی اپنے وسائل سے سڑک بنائے گی اور بجٹ سے کوئی پیسہ استعمال نہیں کرے گی‘ بدعنوانی کا خاتمہ کرکے ترقی یافتہ پاکستان بنانا حکومت کا مقصد ہے‘ ایم ایل ون شروع ہوگا تو ترقی کا پہیہ تیزی سے چلے گا‘ کوئی بھوکا نہیں سویا یہی فلاحی ریاست کہلاتی ہے۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ حکومت میں آئے تو ملک کے تمام ادارے خسارے میں تھے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور موٹر وے پولیس نے محدود وسائل میں کام کیا۔ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں 1275 کلومیٹر سڑکیں بنائیں گے۔ مغربی روٹ اب خواب اور وعدہ نہیں بلکہ حقیقت ہے۔ ہم اداروں کی بحالی اور بہتری کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ جتنے بھی نئے موٹر ویز بن رہے ہیں ان پر نئی بھرتیاں شروع ہوگئی ہیں۔

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی اپنے وسائل سے سڑکیں بنانے کا اور بجٹ سے پیسے نہیں لے گا۔ پاکستان کو فلاحی ریاست اور اسلامی ریاست بنانا ہمارا مقصد ہے۔ بدعنوانی کا خاتمہ کرکے ترقی یافتہ پاکستان بنانا حکومت کا مقصد ہے۔ وزارت سنبھالنے کے بعد دس ارب روپے ریکور کئے ہم نے سب سے پہلے خود سے احتساب شروع کیا۔


ای پیپر