فائل فوٹو

نواز شریف کو 28 اکتوبر تک زیر علاج رکھے جانے کا امکان
23 اکتوبر 2019 (15:44) 2019-10-23

لاہور: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد محمد نواز شریف کو 28 اکتوبر تک سروسز ہسپتال میں زیر علاج رکھے جانے کا امکان ہے۔

ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے نواز شریف کے علاج معالجہ پر معمور ڈاکٹرز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔ نواز شریف کیلئے تین شفٹوں میں 21 ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم ڈیوٹی سر انجام دے گی۔

میٖڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حتمی روسٹر نہیں ہے مریض کی صحت کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ کے حوالے سے فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔


ای پیپر