حکومت کا مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو سے رابطے کا فیصلہ
23 اکتوبر 2019 (12:08) 2019-10-23

اسلام آباد: آزادی مارچ روکنے کے لیے قائم حکومتی کمیٹی نے مذاکرات کے لیے مولانا فضل الرحمان ، شہباز شریف اور بلاول س بھٹوے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  پرویز خٹک کی زیر صدارت حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں رہبر کمیٹی کے مطالبات پر غور کیا گیا جب کہ وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ مسترد کردیا گیا۔اجلاس میں شریک کمیٹی کے حکومتی اراکین نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کے پرامن احتجاج کا حق تسلیم کرتی ہےلیکن ملکی اور خطے کی موجودہ صورتحال میں اسلام آباد پر چڑھائی کرنا مناسب نہیں۔

ارکان کا موقف تھا کہ حکومت بات چیت کے ذریعے معاملات حل کرنے میں سنجیدہ ہے اس لیے حکومتی کمیٹی تمام اپوزیشن رہنماں سے ملاقات کرے گی اس ضمن میں حکومتی کمیٹی کے اراکین مولانا فضل الرحمان ، شہباز شریف اور بلاول بھٹو سے خود رابطہ کریں گے۔


ای پیپر