فائل فوٹو

صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے نواز شریف کو بڑی پیشکش کر دی
23 اکتوبر 2019 (09:50) 2019-10-23

اسلام آباد: صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت پہلے سے بہتر ہوگئی ہے۔ اگر وہ کوئی اور ذاتی معالج لینا چاہتے ہیں یا سرکاری ہسپتال سے ہٹ کر کسی نجی ہسپتال میں علاج کروانا چاہتے ہیں تو حکومت اس کیلئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن کی طرف سے یا شریف خاندان کی طرف سے یہ بیان دیا جائے گا کہ خدانخواستہ نواز شریف کو زہر دیدیا گیا ہے تو ایسے بیانات آتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں طرف سے احتیاط کی ضرورت ہے۔

صوبائی وزیر نے مزید بتایا کہ نواز شریف کی طرف سے ہسپتال منتقل کرنے کے فیصلے پر مزاحمت کی گئی تھی لیکن شہباز شریف کو بلایا گیا تو شہباز شریف کے قائل کرنے پر وہ ہسپتال منتقل ہونے پر راضی ہوئے۔


ای پیپر