لینڈ مافیہ منشا بم کے کیس میں تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع
23 اکتوبر 2018 (22:26) 2018-10-23

لاہور: لینڈ مافیہ منشا بم کے کیس میں تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا‘پولیس نے منشا بم کی پراپرٹی کیس سے منسلک کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

ذرائع کے مطابق انوسٹی گیشن پولیس نے ضلعی انتظامیہ سے منشا بم اور اس کے اہلخانہ کی جائیداد کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے ۔پولیس نے اس کی بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں کہ منشا بم کن افراد کیلئے کام کرتا تھا۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق منشا بم 8سے زائد با اثر شخصیات کےساتھ مل کر کام کرتا تھاجن کی تفصیلات اور ثبوت اکٹھے کئے جارہے ہیں۔


ای پیپر