سعودی صحافی جمال خاشقجی کے کٹے ہوئے جسمانی اعضا ءمل گئے ،سنسنی خیز انکشاف
23 اکتوبر 2018 (20:07) 2018-10-23

ریاض:برطانوی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ صحافی جمال خاشقجی کی باقیات مل گئی ہیں.

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ترکی کی روڈینا پارٹی کے رہنما داغو پیرینک نے دعویٰ کیا ہے کہ ترکی میں سعودی قونصل خانے میں قتل ہونے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے جسمانی اعضائ ترکی کے شہر استنبول میں واقع سعودی قونصل جنرل محمد العتیبی کے گھر کے باغ میں واقعہ کنویں سے مل گئے ہیں



جبکہ اس کے علاوہ ایک اور رپورٹ میں دعویٰ کیا گیاہے کہ جمال خاشقجی کے جسم کے اعضائ سعودی قونصلر جنرل کے گھر سے ملے ہیں،برطانوی اخبار کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جمال خاشقجی کے جسم کو کاٹا گیا ہے اور ان کا چہرہ مسخ کیا گیا ہے۔


ای پیپر