اسلام آباد پولیس کیساتھ بدتمیزی کرنے والی خاتون ڈاکٹر کی ضمانت منظور
23 اکتوبر 2018 (19:51) 2018-10-23

اسلام آباد :وفاقی دارالحکومت میں پولیس اہلکاروں کیساتھ بدتمیزی کرنے والی خاتون ڈاکٹر شہلا کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ڈپلومیٹک انکلیو میں پولیس سے بدتمیزی کرنے والے خاتون ڈاکٹر کےخلاف جوڈیشل مجسٹریٹ ثاقب جواد نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ان کی درخواست ضمانت منظور کرلی اور ڈاکٹر شہلا کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دےدیا۔واضح رہے تھاناسیکرٹریٹ پولیس نےناکے پراہلکاروں سے بدتمیزی کرنے پر خاتون کو گرفتار کیا تھا۔

خاتون پر الزام تھا کہ وہ بغیر نمبر پلیٹ گاڑی میں ڈپلومیٹک انکلیو جانا چاہتی تھیں، روکنے پرخاتون نے اہلکاروں کےساتھ گالم گلوچ کی اور دھمکیاں دیں۔وزیر داخلہ شہر یار آفریدی نے اسلام آباد پولیس اہلکار سے بدتمیزی پر خاتون کےخلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیا تھا۔


ای پیپر