ملک کی خاطر بہت جلد پیپلز پارٹی سے ملیں گے ‘حمزہ شہباز
23 اکتوبر 2018 (18:32) 2018-10-23

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن )کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے کہاہے کہ آصف زرداری پہلے بھی ملتے رہے ہیں‘ ضرورت ہوئی تو پھر ملیں گے ‘ایم کیو ایم سمیت تمام جماعتیں انتخابات میں دھاندلی ہوئی کا نعرہ لگاتی ہیں ‘ہمارے 6اراکان پر جھوٹے الزامات لگا کر ان کی تضحیک کی گئی ‘ پیپلز پارٹی نے سیاسی اتار چڑھا وکا سامنا کیا ہے‘ ملک کی خاطر بہت جلد ہم پیپلز پارٹی سے ملیں گے ‘اپوزیشن کو ملک کی خاطر مشترکہ طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا‘نیب ایسی عینک لگائے کہ اسے پرویز الہی کے ڈاکے نظر آئیں۔

منگل کے روز میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا کہ لوگوں پر مہنگائی کے تیر چلائے جارہے ہیں‘ ایم کیو ایم سمیت تمام جماعتیں انتخابات میں دھاندلی ہوئی کا نعرہ لگاتی ہیں ‘آصف زرداری پہلے بھی ملتے رہے ہیں‘ ضرورت ہوئی تو پھر ملیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اسپیکر پنجاب اسملی چوہدری پرویز الہی نے ووٹ چوری کیے‘ہمارے 6 اراکین پر جھوٹے الزامات لگا کر ان کی تضحیک کی گئی ‘پرویز الہی سے جواب لیا جائے جھوٹ کیوں بولا۔رہنما (ن) لیگ نے کہا کہ اسمبلی میں خود کچرا پھینک کر جھوٹ بولا گیا‘ بجٹ تماشے کے سوا کچھ نہیں ہے‘ہم نے جنوبی پنجاب کا بجٹ بڑھا کر ساڑھے 3 سو فیصد کیا‘ انہوں نے پورے پنجاب کا بجٹ 234 ارب روپے ر کھا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جعلی تصاویر میڈیا پر چلوائی گئیں بہت جلد پرویز الہی کا اصل چہرہ قوم کو دکھاوں گا۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ وزیر اعلی سیکریٹریٹ کا بجٹ 60 کروڑ رکھا گیا ہے‘ خیبر پختونخواہ میں امتحان کے نتائج پر ہائیکورٹ نے نوٹس لیا‘ قصور کے قاتل کو پھانسی دی گئی کیونکہ پنجاب فرانزک لیبارٹری موجود ہے‘حالات اتنے خراب تھے تو 55 دن یہ کیوں کہا کہ ہم قرضہ نہیں لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ غریب آدمی کو جرمانہ بھیجا گیا اس کو دل کا دورہ پڑگیا‘ پیپلز پارٹی نے سیاسی اتار چڑھا وکا سامنا کیا ہے‘ ملک کی خاطر بہت جلد ہم پیپلز پارٹی سے ملیں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اے این پی‘ ایم کیو ایم‘ پیپلز پارٹی ہم سب کو مل کر بیٹھنا چاہیئے‘ فیاض الحسن چوہان کے منہ سے جو پھول جھڑتے ہیں پہلے اخلاقیات کی تربیت لیں‘ یہ کرکٹ کا میدان نہیں، 22 کروڑ لوگوں کا ملک ہے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ اپوزیشن کو ملک کی خاطر مشترکہ طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا‘ ایم کیو ایم سمیت تمام جماعتیں انتخابات میں دھاندلی ہوئی کا نعرہ لگاتی ہیں ‘آصف زرداری پہلے بھی ملتے رہے ہیں‘ ضرورت ہوئی تو پھر ملیں گے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور مشرف کےخلاف سازش کرنے والا آپ کےخلاف بھی سازش کر رہا ہے‘ نیب ایسی عینک لگائے کہ اسے پرویز الہی کے ڈاکے نظر آئیں۔


ای پیپر