پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ کر لیا
23 اکتوبر 2018 (18:11) 2018-10-23

دبئی :آئی سی سی کی جانب سے جاری کی جانے والی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان 132پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن پر آگیا ،پاکستانی بیٹسمین فخر زمان دوسرے اور بولنگ میں شاداب دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیا ب ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی طرف سے ٹوئنٹی20 کرکٹ کی رینکنگ جاری کر دی گئی ہے۔ پاکستان 132 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ بھارت 124 کے ساتھ دوسرے اور آسٹریلیا ایک پوائنٹ کے فرق سے تیسرے نمبر پر ہے۔ انگلینڈ چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں، جنوبی افریقہ چھٹے، ویسٹ انڈیز ساتویں، افغانستان آٹھویں، سری لنکا نویں اور بنگلہ دیش کی ٹیم دسویں نمبر پر ہے۔

پاکستان کے بیٹسمین فخر زمان دوسرے اور بابر اعظم چوتھے نمبر پر ہیں، آسٹریلیا کے ایرون فنچ کا راج ہے، جبکہ بھارت کے کوکیش راہول تیسرے اور نیوزی لینڈ کے کولن منرو چوتھے نمبر پر ہیں۔ بولنگ میں پاکستان کے شاداب خان بھی دوسری پوزیشن پر ہیں جبکہ محمد عامر کا 13 واں نمبر ہے۔

آل راﺅنڈ میں پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی ٹاپ پانچ میں جگہ نہیں بنا سکا۔ آسٹریلیا کے گلین میکسویل پہلے، افغانستان کے محمد نبی دوسرے، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن تیسرے، جنوبی افریقہ کے ڈومینی چوتھے نمبر پر ہیں۔


ای پیپر