آصف زرداری کو سیاستدانوں کے بجائے وکیلوں سے ملنا چاہیے : فواد چوہدری
23 اکتوبر 2018 (16:19) 2018-10-23


ریاض: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آصف زرداری سیاستدانوں کے بجائے وکلا سے ملاقاتوں کو ترجیح دیں، اس مفت مشورے کا احساس ان کو ہفتوں میں نہیں دنوں میں ہوگا، آصف زرداری ووٹ و ہ نوٹ کمانے کے چکر میں کھو چکے ہیں۔

سماجی رابطے کی وئب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آصف زرداری سیاستدانوں کے بجائے وکلا سے ملاقاتوں کو ترجیح دیں، اس مفت مشورے کا احساس ان کو ہفتوں میں نہیں دنوں میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قراردادوں سے حکومتیں نہیں جاتیں اس کے لیے ووٹ چاہیءں اور اب آصف زرداری کے پاس صرف نوٹ رہ گئے ہیں، ووٹ وہ نوٹ کمانے کے چکر میں کھو چکے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سعودی عرب میں وزیراعظم کو ملنے والا احترام مسلم امہ میں پاکستان کے مقام کو ظاہر کرتا ہے، ریاض میں انتہائی مصروف دن منتظر ہے ۔


ای پیپر