اڈیالہ جیل میں قیدیوں کا راشن چوری کرنے کا انکشاف
23 اکتوبر 2018 (15:55) 2018-10-23

راولپنڈی : اڈیالہ جیل سے قیدیوں کے راشن میں مبینہ خوردبْرد کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ 


تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل کے سینئر کلرک نے بتایا کہ اڈیالہ جیل سے قیدیوں کے راشن میں مبینہ خردبْرد کی جارہی ہے ،انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری راشن کے چاول، چینی، گھی ،چائے کی پتی میں خوورد برد کی گئی۔وڈیو کے مطابق راشن ایک گاڑی میں جیل سے نکال کر گودام میں پہنچایا گیا ۔

جیل سپرنٹنڈنٹ منصور اکبر کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل سے راشن چوری کی وڈیو جعلی ہے،سینئر کلرک کے خلاف تادیبی کارروائی کیلئے اذئی جی جیل خانہ جات کو لکھ دیا۔انہوں نے بتایا کہ سینئر کلرک کا ٹھیکیدار سے ذاتی مسئلہ چل رہا ہے ٗپک اپ میں صرف سوکھی روٹیاں لے جائی گئیں، راشن نہیں۔


ای پیپر