فوٹوبشکریہ فیس بک

6 معطل لیگی ارکان کی بحالی تک ایوان میں داخل نہیں ہونگے: حمزہ شہباز
23 اکتوبر 2018 (15:25) 2018-10-23

لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز ایک مرتبہ پھر چوہدری پرویز الہیٰ پر برس پڑے، کہتے ہیں سپیکر نے ہمارے اراکین پر توڑ پھوڑ کا الزام لگا کر جھوٹ بولا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا کہ پرویز الہیٰ غیر جانبدار ہوتے تو معاملے پر کمیٹی بناتے۔ ہر روز سپیکر پنجاب اسمبلی کے جھوٹ کا چہرہ بے نقاب کروں گا۔

حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ سپیکر پرویز الہیٰ نے کبھی پنجاب بینک میں ڈاکا ڈالا تو کبھی رنگ روڈ کی الائنمنٹ بدلی۔ قائد حزب اختلاف نے اعلان کیا کہ 6 معطل لیگی ارکان کی بحالی تک ایوان میں داخل نہیں ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے جنوبی پنجاب کا 350 ارب روپے کا بجٹ بڑھایا تھا جبکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے پورے پنجاب کا بجٹ 234 ارب رکھا جو عوام سے زیادتی ہے۔ ہم نے اپنے دور حکومت میں جنوبی پنجاب میں یونیورسٹیز قائم کی۔ عمران خان نے جھوٹ کا پیچھا نہ چھوڑا تو قوم بھی ان کا پیچھا نہیں چھوڑے گی۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کا بجٹ 60 کروڑ روپے رکھا گیا ہے۔ امن عامہ کیلئے انہوں نے اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر بجٹ رکھا ہے۔ ن لیگ کی حکومت نے کھاد پر جو سبسڈی دی تھی، تحریک انصاف کی حکومت نے وہ ختم کردی۔

 

 

 

 

 

 


ای پیپر