فوٹوبشکریہ فیس بک

ڈالر پھر مہنگا، روپے کے مقابلے میں 19 پیسے کا اضافہ
23 اکتوبر 2018 (12:52) 2018-10-23

کراچی: انٹر بینک مارکیٹ میں ایک بار پھر امریکی ڈالر کی پرواز شروع ہوگئی ہے اور گزشتہ روز روپے کی نسبت ڈالر کے انٹربینک ریٹ 19 پیسے کے اضافے سے 133 روپے 89 پیسے کی سطح پر آگیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے ابتدا سے ہی ڈالرکے انٹربینک ریٹ میں تیزی رہی جو 133 روپے 73 پیسے تھی بعد ازاں ایک موقع پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 134 روپے 3 پیسے کی سطح پر بھی آئے لیکن اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 133 روپے 89 پیسے پر بند ہوئے۔

دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں صورتحال اس کے برعکس رہی جہاں ڈالر کی قدر 20 پیسے کی کمی سے 134 روپے پر بند ہوئی۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر کا آغاز بھی تیزی سے ہوا اور ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ 134 روپے 50 پیسے کی سطح تک پہنچ گئے تھے لیکن اختتام 29 پیسے کی کمی سے 134 روپے پر ہوا۔

 

 

 

 

 

 


ای پیپر