فوٹوبشکریہ فیس بک

اداکارہ میرا کو ان کے اپنے ہی وکیل نے قانونی نوٹس بھیج دیا
23 اکتوبر 2018 (12:22) 2018-10-23

لاہور: اپنے عجیب و غریب بیانات کی وجہ سے آئے دنوں خبروں میں رہنے والی اداکارہ میرا کے اپنے ہی وکیل نے ان کو چیک باؤنس ہونے پر قانونی نوٹس بھیج دیا جس کا میرا نے بھی انوکھا جواب دیا۔

تفصیلات کے مطابق میرا کو ان کے اپنے وکیل کی جانب سے قانونی نوٹس موصول ہوا ہے۔ ایڈووکیٹ بلخ شیر کھوسہ نے اداکارہ میرا کو چیک باؤنس ہونے کے بعد لیگل نوٹس بھیجا جس میں انہوں نے کہا کہ اداکارہ میرا نے کیس کی فیس کی مد میں 15 لاکھ روپے دینے تھے تاہم اداکارہ کی جانب سے دیے گئے چیک اکاؤنٹ  میں مطلوبہ رقم نہ ہونے کی وجہ سے باؤنس ہوگئے۔

میرا نے اس قانونی نوٹس کے جواب میں انوکھی منطق اپنائی اور ایڈووکیٹ بلخ شیر کو کہا کہ آپ میرے وکیل ہیں اب آپ ہی میرے خلاف اپنے بھیجے گئے اپنے لیگل نوٹس کا جواب دیں۔

خیال رہے کہ ایڈوکیٹ بلخ شیر ' میرا - عتیق الرحمٰن شادی کیس' میں ان کے وکیل تھے۔ اداکارہ میرا اس سے قبل بھی اپنے بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتی رہی ہیں۔

 

 

 

 

 

 


ای پیپر