سیف علی خان کے کرینہ کپور کے ساتھ فلم نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی
23 اکتوبر 2018 (10:58) 2018-10-23

ممبئی: بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان نے اپنی اہلیہ اور بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔

تفصیلات کے مطابق سیف علی خان نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ رواں سال کے دوران ہی کہہ چکا ہوں کہ میں بیبو کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتا کیوں کہ میں نے یقینی طور پر اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے درمیان حد کو واضح کر رکھا ہے۔چھوٹے نواب نے کہا کہ میں نے اپنی اس حد کو ہمیشہ برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے جب کہ والد منصور علی خان پٹودی کی وفات کے بعد میں ہی اس گھر کا بڑا ہوں اور اسی وجہ سے میرا طرز زندگی بالکل مختلف ہے۔

سیف علی خان نے انکشاف کیا کہ میں جب بھی کرینہ کے ساتھ اسکرین پر آتا ہوں تو صحیح طرح سے پرفارم نہیں کرپاتا اور اسی وجہ سے میں اس کردار میں بور نظر آتا ہوں ، میں بھرپور توانائی کے ساتھ کرینہ کا مقابلہ نہیں کر پاتا اور یہ بات ایسی ہی ہے جیسے میں اپنے ساتھ ہی کھیل رہا ہوں جو کہ اچھی بات نہیں۔


ای پیپر