فوٹوبشکریہ فیس بک

جسٹس محمد انوارالحق نے بطور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ حلف اٹھا لیا
23 اکتوبر 2018 (10:07) 2018-10-23

لاہور : جسٹس محمد انوارالحق نے بطور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ حلف اٹھا لیا۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے چیف جسٹس سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس محمد انوارالحق نے لاہور ہائی کورٹ کے 47 ویں چیف جسٹس ہیں۔ گورنر ہاوس لاہور میں ہونے والی سادہ اور پُروقار تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار محمد عثمان بزدار، لاہور ہائی کورٹ کے جج صاحبان، صوبائی وزراء، پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین، لاہور ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن اور لاہور بار ایسو سی ایشن کے صدور و دیگر عہدیداروں سمیت سینئر وکلاء، وفاقی و صوبائی لاءافسران، سول و عسکری افسران اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 


ای پیپر