Putin New Statement about Joe-Biden
کیپشن:   جوبائیڈن کو بطور امریکی صدر تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہیں: روسی پیوٹن سورس:   ٹوئٹر
23 نومبر 2020 (22:07) 2020-11-23

ماسکو:روسی صدر پیوٹن نے نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کو 3 ہفتے گزر جانے کےبعد تک مبارکباد پیش نہیں کی ،اس سلسلے میں عالمی میڈیا حیر ت میں مبتلا ہے کہ روسی صدر نے ابھی تک بائیڈن کو مبارکباد پیش کیوں نہیں کی ۔

روسی صدر پیوٹن نے سرکاری ٹی وی کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ ابھی جوبائیڈن کو امریکی صدر تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہیں ،انہوں نے واضح کیا کہ وہ امریکہ کے ہر اس رہنما سے بات چیت کرنے کیلئے تیار ہیں جس پر امریکی عوام کا اعتماد ہو ۔انہو ں نے کہا عوام کا اعتماد اُسی پر ہو گا جس کی جیت قانونی طریقے سے ہو گی ۔

پیوٹن نے مزید کہا بائیڈن کو مبارک باد نہ دینے سے دونوں ملکوں کے تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا،دونوں ملکوں کے تعلقات پہلے ہی بدترین سطح پر ہیں۔ 

واضح رہے الیکشن 2020 کے نتائج آنے کے بعد سے امریکی صدر ٹرمپ نے نتائج کو ماننے سے انکار کر دیا ہے ،ٹرمپ الیکشن سے قبل ہی دھاندلی کا شور مچا رہے تھے اور جیسے ہی انہیں الیکشن میں شکست نظر آئی تو نتائج کو ماننے سے انکار کر دیا اور قانون کا سہارا لیتے ہوئے الیکشن نتائج کو چیلنج کر دیا ۔

ابھی بھی امریکی عدالت میں ٹرمپ کی طرف سے چیلنج کیے گئے نتائج کافیصلہ آنا باقی ہے ،مبصرین کا کہنا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ امریکی عدالتیں کس کے حق میںکونسا بڑا فیصلہ سناتی ہیں ۔


ای پیپر