Markets Closed,Pujab Schools,Punjab Government,important decision
کیپشن:   سکولز کے بعد مارکیٹس بھی بند ،پنجاب حکومت کا ایک اور اہم فیصلہ سورس:   فائل فوٹو
23 نومبر 2020 (16:59) 2020-11-23

لاہور :عالمی وبا کے بڑھتے کیسز کے باعث جہاں وفاقی حکومت نے تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے احکامات جا ری کر دئیے وہیں پنجاب حکومت نے وبا کے پھیلائو کو روکنے کیلئے مارکٹیں شام 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے بعد پنجاب کی تمام مارکیٹس میں شام چھ بجے کےبعد مکمل لاک ڈائون ہو گا ۔

پنجاب حکومت کی طرف جاری بیان میں کہا گیا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے دکانیں شام6 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ عالمی وبا کے بڑھتے کیسز کو فوری طور پر روکا جا سکے ،ذرائع پنجاب حکومت کا کہنا تھا اس وقت عالمی وبا کی وجہ سے مختلف ممالک میں لاک ڈائون جیسی صورتحال قائم ہے ،پنجاب حکومت فی الوقت لاک ڈائون کی طرف تو نہیں جا رہی البتہ اس وبا کی روک تھام کیلئے تمام ضروری اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔

لاہور چیمبر آف کامرس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ پنجاب حکومت کی مارکیٹس بند کرنے کے اوقات میں کمی نہیں لانی چاہئے ،ایسا کرنے سے مارکیٹس میں عوام کا رش بڑھ جائے گاجس کی وجہ سے عالمی وبا کے پھیلنے کا خدشہ زیاد ہے ۔

واضح رہے اس وقت ملک بھرمیں 24 گھنٹےکےدوران کوروناسےمزید 34 اموات ہو چکی ہیں ،ملک بھر میں عالمی وبا سے جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہزار 696 ہو گئی ہے ،این سی او سی کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کے مزید 2 ہزار 756 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔


ای پیپر