Doctors Stopped Nawaz Sharif from traveling due to the global epidemic
کیپشن:   نواز شریف کو ڈاکٹروں نے عالمی وبا کی وجہ سے سفرکرنے سے منع کر دیا ہے
23 نومبر 2020 (16:25) 2020-11-23

لاہور :مسلم لیگ ن کے اہم رہنما عطا تارڑ نے نوازشریف کی وطن واپسی سے متعلق واضح اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو عالمی وبا کی وجہ سے سفر کرنے سے منع کر دیا ہے ،انہوں نے کہا نوا ز شریف اور شہباز شریف کی سیاسی زندگی کا یہ افسوناک لمحہ ہے ۔

عطا تارڑ کا مز ید کہنا تھا بیگم شمیم کا جسد خاکی اگر کل روانہ کردیا جاتا ہے تو پرسوں لاہور پہنچے گا،قانونی تقاضے اور کاغذی کارروائی پوری ہونے کے بعد معاملہ آگے بڑھے گا،انہوں نے کہا شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کیلئے 2 ہفتے کی درخواست دی گئی ہے،شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی رہائی کی درخواست میں ماڈل ٹاؤن اور جاتی امرا بارے لکھا ہے۔

انہوں نے کہا نواز شریف اور شہباز شریف کی سیاسی زندگی کا افسوسناک واقع ہے ،میاں شریف کی وفا ت کے وقت بھی ان کی میت لاہور بھیجی گئی تھی ،اس وقت بھی نوازشریف اور شہباز شریف جنازے میں شرکت نہیں کر سکے تھے ۔

واضح رہے اس سے قبل ڈپٹی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن عطا اللہ تارڑ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کیلئے درخواست جمع کروا دی ہے ،جس میں عدالت سے درخواست کی گئی کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بیگم شمیم اختر کے جنازے میں شرکت کی اجازت دے کر انہیں پیرول پر رہا کیا جائے ۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ ماں کی تعزیت کیلئے پورے ملک سے لوگوں نے آنا ہے لہذا شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو 2 ہفتوں کیلئے پیرول پر رہا کر دیا جائے ،واضح رہےبیگم شمیم اختر کی نمازہ جنازہ شریف میڈکل سٹی میں ادا کی جائے گی اور انہیں جاتی امرا کے آبائی قبرستان میں ہی سپرد خاک کیا جائے گا ۔


ای پیپر