Under no circumstances will children be promoted to classes this year without exams
کیپشن:     اس سال کسی صورت بغیر امتحانات بچوں کو  کلاسز میں  پرموٹ نہیں کیا جائے گا
23 نومبر 2020 (16:02) 2020-11-23

کراچی :وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے امتحانات سے متعلق بچوں کو اہم خبر دیدی ،سعید غنی کا کہنا تھا   اس سال کسی صورت بغیر امتحانات بچوں کو  کلاسز میں  پرموٹ نہیں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکو مت کی طرف سے 26 نومبر سے 11جنوری تک سکول بند کرنے کے اعلان کے بعد وزیر تعلیم سندھ نے واضح اعلان کرتے ہوئے کہا اس سال بچوں کو نئی کلاسز میںپروموٹ نہیں کیا جائیگا ،انہوں نے کہا ہم نے تجویز دی ہے کہ تمام تعلیمی ادارے بند نہ کئے جائیں ۔

صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا تھا     پرائمری اسکولز جس میں انرولمنٹ 73 فیصد ہے اس کو بند کیا جائے ،کلاس 6 اور اس سے آگے کی تمام کلاسز کو جاری رکھا جائے،انہوں نے کہا نویں ،دسویں ،گیارہویں  اور بارہویں امتحانات کی تاریخ یا مہینے سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہ کیا جائے بلکہ آگے کی صورتحال دیکھ کر ہی مئی اور جون میں لینے کا فیصلہ کیا جائے ۔

انہوں نے کہا فی الحال تمام امتحانات کو ہولڈ کیا جائے اور صورتحال کا وقت کیساتھ جائزہ لے کر فیصلہ کیا جائے،سعید غنی کا کہنا تھا نجی سکولز کو مالی ریلیف فراہم کرنے سے متعلق بینکوں سے آسان شرائط پر قرضے فراہم کرنے کی بھی تجویز زیر غور ہے ،اس قرضےپرسودوفاقی حکومت اداکرےتاکہ نجی اسکولز معاشی بدحالی کاشکارنہ ہوں،اسکولزکےساتھ ٹیوشن اورکوچنگ سینٹرزکوبھی اس میں شامل کرنا چاہیے.

انہوں نے کہا اس سال  تمام غیر تدریسی سرگرمیاں مکمل طور پر تعلیمی اداروں میں بند کرنی چاہئیں۔


ای پیپر