pakistan,joe biden,fatf,withdraw,complaint,untrue
23 نومبر 2020 (23:59) 2020-11-23

اسلام آباد: پاکستان نے نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکہ ایف اے ٹی ایف میں درج کی جانیوالی شکایت واپس لے کیونکہ تما م الزامات بے بنیاد اور غیر حقیقی ہیں۔

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئر مین رحمان ملک نے نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف میں پاکستان پر لگائے جانیوالے تمام الزامات بے بنیاد ہے اور ان بے بنیاد الزامات کی وجہ سے پاکستان کی معیشت بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ پاکستان امریکہ کی شکایت کی وجہ سے ابھی تک گرے لسٹ میں ہے اور نئے امریکی صدر کو ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کیخلاف اپنی شکایت واپس لے لینی چاہیے۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ بھارت امریکہ کو پاکستان کیخلاف گمراہ کر رہا ہے کہ سی پیک سے متعلق بھارت کی تمام باتیں جو اس نے امریکہ تک پہنچائی ہیں وہ گمراہ کن ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ امریکی صدر دنیا میں امن کے قیام کیلئے اہم کردار ادا کریںگے۔ پاکستان کا دہشت گردی کیخلاف جنگ میں امریکہ کی ساتھ ایک اہم اتحاد رہا ہے اور ہم نے امریکہ کیساتھ بھرپور تعاون کیا ہے۔دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے جو قربانیاں دی ہیں وہ باقی تمام ممالک سے زیادہ ہیں۔

رحمان ملک نے خط میں لکھا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پراکسی وار کے ذریعے علاقے کے امن کو تباہ کر رہے ہیں ٗ بھارت دہشت گرد تنظیموں کی پشت پناہی میں مصروف ہے اور مودی کے ہوتے ہوئے خطے میں امن ممکن نہیں۔


ای پیپر