arrested,beautician,blackmailed,lahore,punjab police
23 نومبر 2020 (23:00) 2020-11-23

لاہور :پولیس نے ایک ایسے گینگ کو گرفتار کر لیا ہے جس نے بیوٹیشن کو گھر بلا کر غیر انسانی فعل کا نشانہ بنایا اور پھر نشے کی حالت میں اس کی نازیبا ویڈیوز بنا کر اسے چھ ماہ تک بلیک میل کرتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ دردناک واقعہ نشتر کالونی کے علاقہ میں پیش آیا جہاں پر آج سے چھ ماہ قبل ایک نرس نے بیوٹیشن ہما کرامت کو فون کر کے گھر بلایا اور اسے جوس میں نشہ آور دوا ملا کر پلا دی جس سے ہما نشے میں چلی گئی اسی دوران گھر میں موجود چار ملزمان سرفراز جیون ٗ نذیر ٗ منیر مسیح اور سلیم نے اس بیوٹیشن کے ساتھ اجتماعی طور پر غیر انسانی فعل کیا ۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے اس غیر انسانی فعل کی ویڈیو بھی بنا لی پھر ہما کو بلیک میل کرنا شروع کیا۔ اس کو د وبارہ گھر بلا کر وہی غیر انسانی فعل دہرایا گیا اور دھمکی دی گئی کہ اگر اس نے کسی کو اس بارے بتایا تو اس کے بھائیوں کو قتل کر دیا جائیگا اور اس کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کر دی جائیں گی۔ 

ہما کرامت نے پولیس نے رابطہ کیا تو پولیس نے نرس سمیت تمام ملزمان کیخلاف تفتیش کا آغاز کیا اور پھر واضح ثبوت سامنے آنے پر تمام ملزمان کو نرس سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے ابھی تفتیش کا عمل جاری ہے اور مزید انکشافات کی امید ہے۔


ای پیپر