Mike Pompeo's important meeting with the Saudi Crown Prince, Inside Story
کیپشن:   مائیک پومپیو کی سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات سورس:   ٹوئٹر
23 نومبر 2020 (22:56) 2020-11-23

جدہ :امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اہم ترین دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے جہاں انہوں نے سعودی ولی عہدپرنس محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کی ۔

عرب میڈیا کے مطابق دونوں رہنمائوں میں باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے اور مشرق وسطیٰ کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو کی گئی ،محمد بن سلمان اور پومپیو کی ملاقات سعودی عرب کے شہر نیوم میں ہوئی ۔

واضح رہے پومپیو کو ہمیشہ سے امریکی صدر ٹرمپ کا رائٹ ہینڈ تصور کیا جا تا ہے ،انہوں نے انڈیا سے اپنے دوروں کا آغاز کیا اور امریکہ ،بھارت کے درمیان خطرناک بیکا معاہدہ بھی کروانے میں کامیاب ہوئے ،جس پر پاکستان اور چین نے شدید احتجاج بھی ریکارڈ کروایا تھا ۔

پومپیو نے بھارت کے بعد بنگلہ دیش اوریورپی ممالک کا دورہ بھی کیا ،ترکی کا دورہ کرنے کے بعد پومپیو فرانس پہنچے جہاں انہوں نے ترکی کیخلاف اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ ترکی کو اپنی حدود میں رہتے ہوئے دوسرے ممالک کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے ۔

مبصرین کا کہنا ہے پومپیو امریکہ کے اہم ترین مشن پر ہیں ،جہاں انہوں نے خلیجی ممالک کا دورہ بھی کیا اور دنیا کو پیغام دیا ہے کہ امریکی حکومتیں ،سربراہ آتے جا تے رہتے ہیں لیکن ہم سب کا کام امریکہ اور امریکی عوام کی حفاظت کرنا ہے ۔


ای پیپر