ثنا خان نے اسلام کیلئے اپنی شناخت بھی بدل ڈالی 
23 نومبر 2020 (22:19) 2020-11-23

ممبئی : بھارتی ادا کارہ ثنا خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنا نام تبدیل کر رہی ہے اور انہوں نے مفتی انس کے ساتھ شادی کے بعد اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر اپنے نام میں ’’سیدہ‘‘ کا اضافہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی سابقہ بولڈ اداکارہ ثنا خان نے شوبز انڈسٹری کو گناہ کا گڑھ قرار دیتے ہوئے چھوڑنے کا اعلان کر دیا تھا جس کے بعد گزشتہ دنوں انہوں نے اپنے بولے پر عمل کرتے ہوئے مفتی انس سے شادی کر کے سب کو حیران کر دیا کہ انہوں نے جو کہا ہے اب وہ اس پر عمل بھی کریں گی اور دوسرے لوگوں کی طر ح واپس شوبز میں نہیں آئیں گی۔

ثنا خان نے مفتی انس کے شادی کے بعد اب اپنے نام میں ’’سعیدہ‘‘ کا اضافہ بھی کر دیا ہے۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس انسٹا گرام ٗ فیس بک اور ٹویٹر پر اپنے نام میں اضافہ کرتے ہوئے ’’ سعیدہ ثنا خان‘‘ کر دیا ہے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر میں نے مفتی انس سے شادی کی ہے اور اللہ کی خوشی کیلئے ہم ایک دوسرے سے محبت کریں گے۔ میری اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اس دنیا میں ایک رکھے اور آخرت میں بھی ہم ایک ساتھ ہی رہیں۔

اس موقع پر سعید ثنا خان نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر مفتی انس کے ساتھ اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں نیا  جوڑا بہت خوش نظر آرہا ہے۔


ای پیپر