bakhtawar bhutto,benazir bhutto,engagement dress,resham rawaj
23 نومبر 2020 (21:44) 2020-11-23

 کراچی: پاکستان کا سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو مرحوم کی صاحبزادی بختاور بھٹو اپنی منگنی کے موقع پر اپنی والدہ کا شادی کا جوڑا زیب تن کریں گے۔ اس جوڑے میں ڈیزائنر کی طرف سے صرف سائز کی تبدیلی کی جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق بختاور بھٹو نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی منگنی کے موقع پر وہی جوڑا زیب تن کریں گے جو ان کی والدہ نے اپنی شادی پر زیب تن کیا تھا ۔ یہ جوڑا مشہور زمانہ ڈریس ڈیزائنر ریشم رواج نے ڈیزائن کیا اور اس بار پھر بختاور کے پہناوے کیلئے اس میں تبدیلیاں وہی کریں گے۔ 

ڈریس ڈیزائنر نے اس موقع پر اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر لکھا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ وہ بختاور کیلئے ڈریس تیار کر رہے ہیں اور وہ اپنی منگنی پر اپنی والدہ کا شادی والا جوڑا پہنں گے۔ اس موقع پر ریشم رواج  نے اپنے سوشل میڈیا اکاگونٹ میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی شادی کی تصویر بھی شیئر کی جس میں انہوں نے ہرے اور پنک رنگ کا جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے۔


ای پیپر