Bharti Singh,husband,granted bail,drug case,ncb,Bollywood
23 نومبر 2020 (19:53) 2020-11-23

ممبئی: منشیات کیس میں گرفتار ہونے والے بھارت کے مشہور کامیڈین بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر کو پولیس نے رہا کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے مشہور کامیڈین بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہرس لمباچیا کی درخواست ضمانت عدالت نے منظور کر لی جس کے بعد انہیں پولیس کی طرف سے رہا کر دیا گیا ہے۔ ان کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ ابھی تک ثبوت نامکمل ہیں اور ان کی بنیاد پر ان کی موکل کو حراست میں نہیں رکھا جا سکتا جس پر سرکاری وکیل نے یہ استدعا کی کہ ان کو ضما نت نہ دی جائے لیکن عدالت نے پولیس کی طرف سے پیش کئے جانے والے ثبوتوں کو ناکافی سمجھتے ہوئے بھارتی سنگھ کو شوہر سمیت رہا کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔

بھارتی سنگھ کو این سی بی (نارکوٹکس کنٹرول بیورو) کی طرف سے چند روز قبل گرفتار کیا گیا تھا جب این سی بی نے اچانک ان کے گھر پر چھاپہ مارا تو وہاں سے 86 گرام حشیش ملی تھی۔ تفتیش کا یہ سلسلہ بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی پراسرار موت کے بعد شروع ہوا تھا جب این سی بی کو یہ ثبوت ملے کہ سوشانت منشیات میں ملوث تھے تو تفتیش کا دائرہ کار پھیلتے ہوئے بھارت کا مشہور اداکارائوں سارا خان ٗ دیپکا پڈوکون تک بھی جا پہنچا اور پھر اس کی زد میں بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر بھی آگئے ہیں۔


ای پیپر