PCB, PSL, sixth edition, draft, Karachi
کیپشن:   فائل فوٹو
23 نومبر 2020 (15:59) 2020-11-23

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کا پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ کراچی میں کرانے پر غور ، لاہور اور اسلام آباد میں ڈرافٹنگ ہو چکی ، اب کراچی ڈرافٹنگ وینیو ہو گا، پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ دسمبر کے دوسرے ہفتے میں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ دسمبر کے دوسرے ہفتے میں ہوگی۔ پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ عالمی وبا کی وجہ سے آوٹ ڈور کرانے کی حکمت عملی بنائی جا رہی ہے۔ پی ایس ایل 6 کی ڈرافٹنگ کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے مقام پر مشاورت جاری ہے۔

عالمی وبا کی وجہ سے ڈرافٹنگ آن لائن کروانے کو بھی آپشن رکھا گیا ہے۔ پی ایس ایل 6 کے میچز آئندہ سال فروری مارچ میں منعقد ہوں گے۔

پی سی بی جلد فرنچائزز کے ساتھ مل کر معاملات کو حتمی شکل دینے کے لئے پُر امید ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ پی سی بی نے پی ایس ایل کے پلے آف میچز کا شاندار انعقاد کروایا جس میں غیر ملکی کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی تھی۔ پی ایس ایل کا فائنل لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا گیا۔ کراچی کنگز نے اس میچ میں کامیابی حاصل کرکے فائنل کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

پاکستان قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو اچھی کارکردگی پر میچ اور ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا انہوں نے ایونٹ میں سب سے زیادہ سکور بنائے۔ ماہرین کے مطابق بابر اعظم کی وجہ سے ہی کراچی کنگز کی ٹیم پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئی۔


ای پیپر