Biden hopes to secure Aafia Siddiqui's release and return: Babar Awan
23 نومبر 2020 (15:44) 2020-11-23

اسلام آباد :عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق بڑی خبر آگئی ،مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کا کہنا تھا وزیر اعظم عمران خان کی کوششوں سے 5 ہزار پاکستانی قیدی واپس لائے گئے ہیں ،حکومت عافیہ صدیقی کی واپسی کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے۔

مشیر پارلیمانی امور بابراعوان سے عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے اہم ملاقات کی ،ملاقات میں عافیہ صدیقی سے متعلق اب تک کی پیش رفت پر گفتگو ہوئی ،بابراعوان کا کہنا تھا ایوان بالا میں وزارت خارجہ نے عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئےکی گئی کوششوں کا جائزہ رکھا ہے،انہوں نے کہا انسانی ہمدردی اور خاتون ہونے کے ناطے یہ جائزہ رکھا گیا تھا۔

انہوں نے کہا حکومت مختلف ممالک میں قیدپاکستانیوں کی واپسی کیلئےکوشاں ہے،امریکی صدرجوبائیڈن سے امید ہے  وہ عافیہ صدیقی کی رہائی اورواپسی ممکن بنائیں گے،عافیہ صدیقی کی گرفتاری کو 17 سال ہوگئے ہیں،حکومت عافیہ صدیقی کی واپسی کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے۔

واضح رہے اس سے قبل بابر اعوا ن نے عافیہ صدیقی سے متعلق ایک اور بڑی خبردیتے ہوئے کہا تھا کہ عافیہ صدیقی نے امریکی صد ر ٹرمپ کو اپنی رہائی کیلئے خط لکھ دیا ہے ،اب دیکھنا یہ ہے کہ اس خط کا جائزہ موجودہ امریکی صدر ٹرمپ لینگے یا نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن ،بابر اعوان کا کہنا تھا اس وقت انسانی ہمدردی اور خاتون ہونے کے ناطے حکومت پاکستان عافیہ صدیقی کیس کا جائزہ لے رہی ہے ۔


ای پیپر