Begum Shamim Akhtar, death body, Pakistan, Nawaz Sharif, Shehbaz Sharif
23 نومبر 2020 (14:47) 2020-11-23

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی میت کل پاکستان لائے جانے کا امکان ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین جاتی امرا قبرستان میں کی جائے گی، جاتی امرا قبرستان میں مرحوم محمد شریف کی قبر کے پہلو میں نشانات لگا دیئے گئے ہیں۔

دوسری جانب رہنما ن لیگ عطا اللہ تارڑ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول کی درخواست ڈپٹی کمشنر کو جمع کرا دی گئی ہے۔ درخواست میں شہباز شریف کو والدہ اور حمزہ شہباز کو دادی کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے دو ہفتے کے پیرول کی استدعا کی گئی۔

ادھر احتساب عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی جیل میں میڈیکل سہولت فراہمی درخواست پر کارروائی 25 تک ملتوی کر دی۔

دوسری جانب سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی ، چودھری شجاعت حسین ، مونس الٰہی کا دانیال عزیز کے والد چودھری انور عزیز کی وفات پر اظہار تعزیت۔

چودھری شجاعت حسین نے فاتحہ اور بلند درجات کیلئے دعا کی۔ چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ چودھری انور عزیز سنیئر سیاستدان تھے۔ ہمیشہ مثبت سوچ کے ساتھ عوامی مسائل کو حل کرنے کو ترجیح دی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں والد بڑا سہارا ہوتا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی دانیال عزیز کے والد کی وفات پر اُن سے اظہار افسوس کیا۔ اس کے علاوہ ن لیگ کی باقی قیادت نے بھی دانیال عزیز کے والد کی وفات پر تعزیت کی۔

خیال رہے کہ دانیال عزیز کے والد کی وفات پر پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے رہنماوں نے بھی افسوس کا اظہار کیا اور اُن کے بلند درجات کے لیے دعا بھی کی۔ سیاسی رہنماوں نے ملکی سیاست میں چودھری انور عزیز کی خدمات کا اعتراف بھی کیا۔


ای پیپر