Decision, close, educational institutions, November, December, country
کیپشن:   فائل فوٹو
23 نومبر 2020 (12:35) 2020-11-23

اسلام آباد: عالمی وبا کے پھیلاؤ کے باعث وفاقی وزیر تعلیم کی جانب سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے 26 نومبر سے 10 جنوری تک بند رکھنے اور امتحانات ملتوی کرنے سے متعلق فیصلہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصلہ وفاقی وزیر شفقت محمود کی زیر صدارت وزرائے تعلیم اجلاس میں کیا گیا، چاروں صوبوں نے 1 ماہ کیلئے تعلیمی سرگرمیاں معطل رکھنے پر رضامندی ظاہر کی جبکہ فیصلے کی حتمی منظوری این سی او سی کی جانب سے دی گئی۔

اجلاس میں موسم سرما کی تعطیلات سے متعلق بھی مشاورت ہوئی ، ذرائع کے مطابق جلد اور معمول سے زائد تعطیلات کی تجویز زیر غور آئی، صوبائی وزرائے تعلیم اور دیگر متعلقہ حکام ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ ادھر وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں عالمی وبا کے پھیلاؤ سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی پر غور کیا گیا ، حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ گزشتہ 2 ہفتے کے دوران ، روزانہ اوسطاً 35 افراد جاں بحق ہو رہے ہیں۔ تعلیمی اداروں میں رواں ہفتے کیسز کی شرح میں 3.3 فیصد تک اضافہ ہوا، مجموعی تناسب 82 فیصد ہو چکا ہے۔

یاد رہے کہ خیبر پختونخوا میں بیشتر کیس پشاور، ایبٹ آباد اور سوات سے سامنے آرہے ہیں۔

خیال رہے کہ وزیر تعلیم شفقت محمود، معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان ، نیشنل کوآرڈینیٹر این سی او سی لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان اور سربراہ قومی ادارہ صحت میجر جنرل عامر اکرام اجلاس میں شریک تھے۔

خیال رہے کہ ملک میں عالمی وبا کے پھیلاو میں ایک بار پھر تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ جس پر اسکولز کے بچوں نے تعلیمی ادارے بند کرنے کا مطالبہ کیا، کہتے ہیں جب تک وبا ہے اسکولز نہیں کھلنے چاہئے وہ اسکولز کا کام گھر سے ہی کرلیں گے۔


ای پیپر