Meteorological Department, rain, snowfall, country
کیپشن:   فائل فوٹو
23 نومبر 2020 (10:50) 2020-11-23

لاہور: محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری کی پیشگوئی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ، لاہور اور کراچی میں بارش کے امکانات ہیں اس کے علاوہ آج لاہور ، میانوالی ، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ اور نارووال میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ لاہور میں دھند اور بادلوں کے ڈیرے اور موسم سرد ہے لیکن محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نیا سسٹم پنجاب کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گیا ہے جو صوبے میں بارش برسانے کا باعث بنے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد لاہور کا موسم سرد ہو جائے گا جبکہ دسمبر میں پارہ مزید کم ہو گا جس کے باعث دھند پڑے گی ، دھند کی وجہ سے سموگ میں اضافہ ہوگا دسمبر میں فضائی آلودگی کی صورتحال مذید خراب ہو جائے گی جس سے سفر کرنے والوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور میں فضائی آلودگی کا مسئلہ پہلے ہی سنگین صورتحال اختیار کر چکا ہے۔ اور متعلقہ ادارے اس حوالے سے حکومت کو خبردار بھی کر چکے ہیں۔ جس پر حکومت نے کئی اقدامات اٹھائے ہیں اور مزید اٹھائے جا رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج سے 25 نومبر تک ہلکی بوندا باندی کی توقع ہے۔

ادھر خیبرپختونخوا میں بھی بارشوں کا نیا سلسلہ آج سے شروع ہوگا ، پشاور ، مردان ، کوہاٹ ، چترال کوہاٹ سمیت اکثر علاقوں میں بادل برسیں گے اور پہاڑوں پر برفباری ہوگی۔ چھترپلین کے شہری علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری شروع جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔

بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ ، زیارت ، چمن اور گردونواح میں بھی بارش کی توقع ہے۔ گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور پہاڑوں پر برف پڑے گی۔


ای پیپر