Fakhr Zaman out of New Zealand due to fever
23 نومبر 2020 (09:11) 2020-11-23

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان دورہ نیوزی لینڈ سے باہر ہوگئے اور ان کو بخار کی وجہ سے ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا۔

تفصیلا ت کے مطابق قومی ٹیم کا سکواڈ لاہور سے براستہ دبئی نیوزی لینڈ کے لئے روانہ ہوگیا ،لیکن سکواڈ کے ساتھ فخر زمان نہ جاسکے کیونکہ پی سی بی کے مطابق ان میں بخار کی علامات پائی گئیں ،ان کی اوردیگرکھلاڑیوں کی صحت کومدنظررکھتے ہوئے انہیں ٹیم سے ریلیز کردیاگیا جبکہ کرکٹر نے خود کو مکمل طور پر آئسولیٹ کرلیا ہے۔

دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی ٹیم کا سکواڈ لاہور سے براستہ دبئی نیوزی لینڈ روانہ ہوگیا جبکہ قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ سے کرائسٹ چرچ پہنچے گی اور 14 روز تک کرائسٹ چرچ میں اپنی آئسولیشن کی مدت پوری کرے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق قومی سکواڈ کے نیوزی لینڈ روانگی سے قبل لئے گئے کورونا ٹیسٹ کے نتائج سکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کی رپورٹ منفی آئی تھی۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم 18 دسمبر سے 7 جنوری تک نیوزی لینڈ میں 3 ٹی 20 اور 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی ۔


ای پیپر