National cricket team leaves for New Zealand
23 نومبر 2020 (07:20) 2020-11-23

لاہور:دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی ٹیم کا سکواڈ لاہور سے براستہ دبئی نیوزی لینڈ روانہ ہوگیا جبکہ قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ سے کرائسٹ چرچ پہنچے گی اور 14 روز تک کرائسٹ چرچ میں اپنی آئسولیشن کی مدت پوری کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ روانہ ہونے والی پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈمیں تین ٹی 20 اوردوٹیسٹ میچ کھیلے گی،پی سی بی کے مطابق فخرزمان میں بخارکی علامات پائی گئیں ،ان کی اوردیگرکھلاڑیوں کی صحت کومدنظررکھتے ہوئے انہیں ٹیم سے ریلیز کردیا گیا ہے۔ قومی ٹیم کے سکواڈ میں کھلاڑی اور سٹاف کے اراکین شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق قومی سکواڈ کے نیوزی لینڈ روانگی سے قبل لئے گئے کورونا ٹیسٹ کے نتائج سکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کی رپورٹ منفی آئی تھی۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے دورہ نیوزی لینڈ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی سی بی کی طرف سے مجھ پر کوئی بھی دباﺅ نہیں، ٹیم میں کسی قسم کی کوئی گروپ بندی نہیں جبکہ پاکستانی ٹیم بہتر کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ بہترین کھیل کا مظاہرہ پیش کرنے کی پوری کوشش کریں گے، دورہ نیوزی لینڈ کیلئے کھلاڑی پرجوش ہیں،چیلنجز آتے رہتے ہیں ان کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اب میرے سامنے نیا چیلنج اور نئی ذمہ داری ہے،پریشر ہر جگہ ہوتا ہے اور پریشر میں کھیلنے کا مزا بھی آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب ایک دوسرے کی پرفارمنس سے خوش ہوتے ہیں،نیوزی لینڈ کیخلاف ہمارا ریکارڈ اچھا ہے، قومی ٹیم جونیئر اور سینئر کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں، ٹیم کی بیٹنگ اور باﺅلنگ دونوں بہترین ہیں،کوئی بھی ٹیم آسان نہیں ہوتی، سیریز جیتنے کیلئے پراعتماد ہیں۔


ای پیپر